ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 14, 2025 9:44 PM

printer

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک کو ہر طرح کے موسم اور آب و ہوا کے لئے تیار اسمارٹ ملک بنانے کے لئے ’مشن موسم‘ کا آغاز کیا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک کو ہر طرح کے موسم اور آب و ہوا کے لئے تیار اسمارٹ ملک بنانے کے لئے ’مشن موسم‘ کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے نئی دلی کے بھارت منڈپم میں، بھارتی محکمہئ موسمیات IMD کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران اس مشن کا آغاز کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مشن موسم کا آغاز، پائیدار مستقبل اور مستقبل کیلئے تیار رہنے سے متعلق بھارت کے عزم کا عکاس ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے IMD کے 150 سا لہ طویل سفر کی ستائش کی کہ یہ محض بھارتی محکمہئ موسمیات کا سفر نہیں بلکہ یہ ملک میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کا پُروقار سفر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ IMD نے اِن 150 سال کے دوران کروڑوں بھارتیوں کی خدمت ہی نہیں کی ہے بلکہ وہ ملک کے سائنسی سفر کی ایک علامت بھی بن گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں