ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 4, 2024 10:17 AM

printer

وزیراعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی آج جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے دو ریلیوں سے خطاب کریں گے

وزیراعظم اورBJP  کے سینئر رہنما نریندر مودی اسمبلی انتخابات کے لیے NDA کے قیاوت والے BJP  امیدواروں کی حمایت میں آج جھارکھنڈ میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ جھارکھنڈ بی جے پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بابو لال مرانڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج صبح سب سے پہلے تقریباً ساڑھے دس بجے Garhwa میں اور اس کے بعد  سہ پہر تقریباً تین بجے Chaibasa میں عوامی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ ریاست میں چناؤ کی تاریخوں کے اعلان کے بعد وزیراعظم مودی کی جھارکھنڈ میں یہ پہلی انتخابی ریلی ہوگی۔ ریاست میں 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔

حلقے کی تفصیلات اور معلومات کی ہماری سیریز کے تحت آج ہم جھارکھنڈ کے Lohardaga اسمبلی حلقے پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ Lohardaga میں اِس ماہ کی 13 تاریخ کو پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Lohardaga درج فہرست قبائل کا ایک ریزرو اسمبلی حلقہ ہے۔ موجودہ کانگریس ایم ایل اے رامیشور Orao  دوسری مرتبہ اسمبلی چناؤ لڑ رہے ہیں۔ اِس سے پہلے وہ Lohardaga پارلیمانی حلقے سے ایم پی رہ چکے ہیں،  جو پانچ اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔ NDA کی حلیف AJSU کی امیدوار Neru شانتی بھگت، رامیشور اوراؤ کے خلاف چناؤ لڑرہے ہیں۔ BSP کے یش پال بھگت بھی اِس سیٹ سے اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ حالانکہ آٹھ آزاد امیدواروں سمیت 17 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں، لیکن اصل مقابلہ کانگریس کے رامیشور اوراؤ اور اے جے ایس یو کی Neru شانتی بھگت کے درمیان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں