ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2024 9:39 AM

printer

وزیراعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی جموں وکشمیر میں ڈوڈا، اور ہریانہ میں کروکشیتر میں ریلیوں کا انعقاد کریں گے

وزیراعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی آج ڈوڈا ضلعے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس بھی اپنے اپنے پارٹی امیدواروں کیلئے مہم چلارہی ہیں۔

جموں وکشمیر بی جے پی کے چیف ترجمان سنیل سیٹھی نے کَل جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر، کشمیر میں گن کلچر لانے اور علیحدگی پسندی، نیز دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کا الزام لگایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے مرکز کے زیرانتظام اِس علاقے میں امن قائم کیا ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں ہمہ جہت ترقی کا یقین دلایا۔

اسی دوران سابق وزیراعلیٰ اور ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کَل جنوبی کشمیر کے Dooru، قاضی گُنڈ اور دیوسَر میں تین عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب آزاد نے جموں وکشمیر میں عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے عزم پر زوردیا۔

انتخابی مہم ہریانہ میں بھی زور پکڑ گئی ہے۔ یہاں ایک ہی مرحلے میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے۔ 90 رکنی اسمبلی کیلئے ووٹنگ پانچ اکتوبر کو ہوگی۔

وزیراعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی آج ریاست میں اپنی پارٹی مہم کا آغاز کریں گے۔ وہ کروکشیتر کے تھیم پارک میں انتخابی ریلی کا انعقاد کریں گے۔ ہریانہ میں جناب مودی کی یہ پہلی انتخابی ریلی ہوگی۔

کانگریس اور دیگر علاقائی پارٹیاں بھی یہاں ووٹروں کو راغب کرنے کی پوری کوششیں کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں