وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات کے پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کی 111 ویں قسط ہوگی۔ جناب مودی کے لگاتار تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا نشریہ بھی ہوگا۔
مذکورہ پروگرام آکاشوانی، دوردرشن اور نیوز آن AIR موبائل ایپ کے تمام تر نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پروگرام آکاشوانی نیوز، ڈی ڈی نیوز، وزیراعظم کے دفتر اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے یوٹیوب چینلز پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ہندی نشریے کے فوراً بعد آکاشوانی اِس پروگرام کو علاقائی زبانوں میں نشر کرے گا۔×