وزیر اعظم نریندر مودی آج آندھراپردیش میں، وشاکھا پٹنم سے، 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے پروجیکٹوں کا، ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ وشاکھا پٹنم کے نزدیک ’Pudimadaka‘ میں، جدید ترین طرز کے NTPC گرین اینرجی لمیٹڈ کے، ماحول کیلئے سازگار ہائیڈروجن مرکز کے پروجیکٹ کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس پر ایک لاکھ 85 ہزار کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ ماحول کیلئے سازگار ہائیڈروجن کے قومی مشن کے تحت، یہ پہلا گرین ہائیڈروجن ہب ہوگا۔ وزیر اعظم، آندھرا پردیش میں بنیادی ڈھانچوں کے کئی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ امید ہے کہ اِن پروجیکٹوں سے روزگار کے ایک لاکھ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی ترقی میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم، ورچوئل وسیلے سےNTPC کے گرین ہائیڈروجن پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ 19 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ریلوے اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی، تِروپتی ضلعے میں چنئی-بنگلورو صنعتی راہداری کے تحت، کرشنا پٹنم صنعتی علاقے Kris City کا بھی ورچوئل وسیلے سے سنگِ بنیاد رکھیں گے۔