وزیرا عظم نریندر مودی آج نئی دلی میں اوڈیشہ پرب 2024 پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اِس موقع پر وہ ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ اوڈیشہ پرب ایک اہم پروگرام ہے جس کا انعقاد نئی دلی میں اُڑیا سماج نامی ایک ٹرسٹ نے کیا ہے۔ اِس کے ذریعے یہ ٹرسٹ، اُڑیا ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے قابل قدر تعاون فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
روایت کو جاری رکھتے ہوئے اِس مہینے کی 22 تاریخ سے آج تک اوڈیشہ پرب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کو ظاہر کرتے ہوئے اوڈیشہ کے مالا مال ورثے کو اجاگر کرتا ہے اور ریاست کی درخشاں سماجی، ثقافتی اور سیاسی اقدار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔x