ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 25, 2024 2:27 PM

printer

وزیراعظم آج شام نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں ICA امداد باہمی عالمی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں، امداد باہمی کی ICA کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ امداد باہمی کے بین الاقوامی اتحاد ICA کی 130 سال کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہے کہ بھارت میں، امداد باہمی کی کسی عالمی کانفرنس اور جنرل اسمبلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اِس دوران جناب مودی، امداد باہمی اداروں کے بین الاقوامی سال 2024-25 کے موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کریں گے۔

بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرِنگ توبگے اور فجی کے نائب وزیر اعظم موناؤ کامی کامیکا بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ہمارے نامہ نگارے نے بتایا ہے کہ عالمی کانفرنس کی میزبانی، اِنڈین فارمرس فرٹیلائزر کوآپریٹیو لمیٹیڈ، ICA اور بھارتی حکومت، بھارت کے امداد باہمی کے اداروں AMUL اور  KRIBHCO کے ساتھ مل کر کررہا ہے۔

امداد باہمی کے بین الاقوامی اتحاد کی بنیاد 1895 میں رکھی گئی تھی۔ یہ اتحاد، عالمی سطح پر امداد باہمی کے 30 لاکھ اداروں کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ ادارہ، امداد باہمی کے ایک ارب سے زیادہ ارکان پر مشتمل ہے۔ بھارت منڈپم میں اِس 6 روزہ کانفرنس میں بہت سی تقریبات اور بحث مباحثے کیلئے پوری دنیا کے امداد باہمی کے ادارے یکجا ہوں گے۔ امید ہے کہ اس تقریب میں لگ بھگ 3 ہزار غیر ملکی اور بھارتی وفود شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں سبھی کیلئے ایک اجتماعی، پُر امن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر میں امداد باہمی کے اداروں کے رول پر غور و خوض کیا جائے گا۔ کانفرنس کا موضوع ہے ”امداد باہمی کے ادارے سبھی کیلئے خوشحالی لاتے ہیں“۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں