ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 25, 2024 2:56 PM

printer

وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نے دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آج پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیراعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ عظیم قومی مفکر کی جانب سے متعارف کرایا گیا Antyodaya کا نظریہ ترقی یافتہ بھارت کے عہد کو پورا کرنے میں ایک کلیدی رول ادا کرے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے خود کو وقف کرنے اور خدمت کے جذبے کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔

وزیر داخلہ نے پنڈت دین دیال کو محب وطن، انسانیت کا علمبردار اور ایک عظیم سیاسی مفکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ Antyodaya کے اُن کے نظریے نے سماجی ہم آہنگی کو مضبوطی فراہم کی ہے۔

جناب شاہ نے مزید کہا کہ پنڈت دین دیال نے گوناگونیت پر مبنی وطن پرستی کے جن اصولوں کی وکالت کی اُن کے تحت وزیراعظم مودی اِس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ ہر کسی تک پہنچے۔

اس دوران وزیر دفاع نے کہا کہ پنڈت دین دیال نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے لیے ایک نیا اقتصادی فلسفہ پیش کیا اور سیاست میں شفافیت قائم کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں