September 27, 2024 3:34 PM

printer

وزیراعظم”من کی بات“ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر اپنے ”من کی بات“ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ان کا 114 واں ماہانہ ریڈیو پروگرام ہوگا جبکہ جناب مودی کے مسلسل تیسری مدت کے لیے اپنا عہدہ سنبھانے کے بعد، یہ ان کا چوتھا ریڈیو پروگرام ہوگا۔ یہ پروگرام، آکاشوانی اور دوردرشن کے تمام نیٹ ورک، AIR نیوز ویب سائٹ اور Newsonair  موبائل، ایپ پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ AIR نیوز، DD نیوز،PMO  اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے یوٹیوب چینلوں پر بھی براہِ راست دیکھا جا سکتا ہے۔ آکاشوانی، ہندی نشریہ کے فوراً بعد اس پروگرام کو علاقائی زبانوں میں بھی نشر کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں