صحت کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران چین میں HMP وائرس کے پھیلنے کے معاملے پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل HMP وائرس کی جانچ سے متعلق تجربہ گاہوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی اور یقین دلایا کہ یہ پورے سال HMP وائرس کے رجحان پر نظر رکھے گی۔
صحت کی وزارت نے حالیہ صورتحال کے تناظر میں نئی دلّی میں صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اَتُل گوئل کی صدارت میں ایک مشترکہ نگرانی گروپ کی میٹنگ طلب کی۔ ڈاکٹر گوئل نے عوام کو پھر یقین دلایا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تعلق سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ عام احتیاط برتیں۔ x