ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 30, 2024 9:50 PM

printer

وزارت دفاع نے Air Independent Propulsion Plug کی تعمیر اور الیکٹرانک ہیوی ویٹ تارپیڈو سے اس کے ارتباط کیلئے دو ہزار 867 کروڑ روپئے کی مالیت کے دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں

وزارت دفاع نے آج تقریباً دو ہزار 867 کروڑ روپئے کی مالیت کے دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔یہ رقم DRDO-AIP سسٹم کیلئےAir Indepentdent Propulsion Plug (AIP) کی تعمیر اور اِسے بھارتی آبدوزوں سے مربوط کرنے اور Kalvari-Class کی آبدوزوں کے الیکٹرانک ہیوی ویٹ تارپیڈو (EHWT) سے مربوط کرنے کیلئے مختص کی گئی ہے۔ دونوں معاہدوں پر دفاعی محکمے کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں نئی دلّی میں دستخط کئے گئے۔ایک بیان میں وزارت نے بتایا کہ AIP-Plug بنائے جانے اور اِسے مربوط کئے جانے سے متعلق معاہدہ Mazagon Dock Shipbuilders Limited Mumbai کے ساتھ تقریباً ایک ہزار 990 کروڑ روپئے کی لاگت کے ساتھ طے پایا۔ جبکہ EHWT، جسے DRDO تیار کر رہا ہے، کو مربوط کرنے کا معاہدہ Naval Group فرانس کے ساتھ تقریباً 877 کروڑ روپئے کی لاگت کے ساتھ طے پایا۔ وزارت نے بتایا ہے کہ AIP ٹیکنالوجی، DRDO کی جانب سے ملک میں ہی تیار کی جارہی ہے۔ AIP Plug کی تعمیر اور اِس کو مربوط کئے جانے سے متعلق پروجیکٹ سے روایتی آبدوزوں کی پائیداری میں اضافہ ہوگا اور یہ آتم نربھر بھارت مہم میں خاطر خواہ تعاون کا باعث ہوگا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ اِس سے تقریباً تین لاکھ افرادی دن کا روزگار پیدا ہوگا۔ EHWT کو ارتباط بھارتی بحریہ، DRDO اور مربوط کئے جانا Naval Group فرانس کی ایک مشترکہ کوشش ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں