ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 10:20 PM

printer

وزارت دفاع نے ناگ میزائل نظام اور لائٹ وہیکلس کی خریداری کے لئے دو ہزار 500 کروڑ روپے کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں

 وزارت دفاع نے آج ایک ٹینک شکن اسلحہ پلیٹ فارم ناگ میزائل سسٹم NAMIS اور 5 ہزار ہلکی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2500 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ NAMIS اور ہلکی گاڑیوں کی خریداری سے اندرون ملک پیداوار اور قومی دفاعی سازوسامان کی تیاری کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ یہ پروجیکٹس کَل پرزوں کی تیاری کے ذریعے MSME سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرکے براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کرنے کی  بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کردہ زمرے کے تحت ان معاہدوں پر نئی دلّی میں دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ NAMIS (Tr) ایک انتہائی جدید ترین ٹینک شکن ہتھیار ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں