ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2024 9:31 PM

printer

وزارت دفاع نے، سکھوئی-30MKI طیارے کے 240 ایروانجن کیلئے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ 26 ہزار کروڑ روپئے کا معاہدہ طے کیا ہے

وزارتِ دفاع نے سکھوئی-30MKI طیاروں کیلئے، 26 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ لاگت کے، 240-AL-31FP ایرو انجنوں کیلئے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق یہ ایروانجن، HAL کی کوراپُٹ ڈویژن کے ذریعے تیار کئے جائیں گے اور دفاعی تیاری کیلئے سکھوئی-30MKI بیڑے کی کارروائی جاتی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔ HAL سالانہ 30 ایروانجن فراہم کرے گا۔ توقع ہے کہ اگلے آٹھ برسوں میں 240 انجنوں کی فراہمی کی جائے گی۔ یہ حکومت کے آتم نربھر بھارت اقدام کو مستحکم کرے گا کیونکہ HAL، ایم ایس ایم ایز اور سرکاری اور نجی صنعت کو ملوث کرتے ہوئے، ملک کے دفاعی مینوفیکچرنگ کے ایکونظام سے مدد حاصل کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں