ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 12, 2024 9:42 PM

printer

وزارت داخلہ نے CISF کی، پوری طرح خواتین پر مشتمل پہلی بٹالین قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے

وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں CISF کی وہ پہلی بٹالین قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کی سبھی ارکان خواتین ہوں گی۔ اِس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور قومی سلامتی میں اُن کے رول کو فروغ دینا ہے۔ فوج میں پوری طرح خواتین پر مشتمل بٹالینوں کی تخلیق کی تجویز، CISF کے 53ویں دن کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر پیش کی گئی تھی۔CISF اُن خواتین کی پہلی پسند رہی ہے جو مرکزی مسلح پولیس فورس میں رہ کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ مہیلا بٹالین کے اضافے سے پورے ملک میں نوجوان خواتین کی اِس سلسلے میں حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ CISF میں شامل ہوں اور ملک کی خدمت کریں۔CISF صدر دفتر نے جلد بھرتی تربیت اور نئی بٹالین کے صدر دفتر کیلئے ایک جگہ کے انتخاب کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں