خزانے کی وزارت نے، پرائیویٹ شعبے کے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ پی ایم سواندھی، پی ایم وشوکرما اور جن سمرتھ پورٹل جیسی اُن مالی شمولیت والی اسکیموں کے تحت، مزید قرضے فراہم کریں، جن کا مقصد ہنرمند کاریگروں اور ریڑھی پٹری والے غریب لوگوں کو مزید روزگار فراہم کرنا ہے۔
مالی خدمات کے محکمے کے سکریٹری وویک جوشی نے کل پرائیویٹ شعبے کے بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ غریب لوگوں کیلئے روزگار پر مرکوز اِن اسکیموں کی پیشرفت کی جائزے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔
جناب جوشی نے جن سمرتھ پورٹل کی خاصیتوں کو اجاگر کیا، جس پر، حکومت کی قرضوں سے متعلق اسکیموں کی جانکاری ایک ہی جگہ فراہم کردی گئی ہے۔×