وزارت خارجہ نے آج کہا کہ USAID فنڈنگ کے بارے میں حالیہ بیانات پریشان کن ہیں اور یہ بھارت کے اندرونی امور میں بیرونی مداخلت کے بارے میں تشویش پیدا کرتے ہیں۔ آج تیسرے پہر نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور ایجنسیاں اِس معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔ انھوں نے یہ بات USAID فنڈنگ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ پناما میں بھارتی مشن اُن بھارتی باشندوں سے متعلق مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے جنھیں امریکہ سے واپس بھیجنے کی پروازوں پر پناما اور کوسٹاریکا پہنچایا گیا ہے۔
میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے جناب جیسوال نے کہا کہ وہ اِس بات کو صاف کرنے کیلئے تفصیلات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آیا کہ متعلقہ افراد بھارتی ہیں یا نہیں۔
اُن امریکی پروازوں سے متعلق جو بھارتی باشندوں کو امرتسر لا رہی ہیں، ترجمان نے کہا کہ بھارت نے امریکی حکومت کے ساتھ اپنی تشویش مشترک کی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نئی دلّی نے اِس بات پر زور دیا کہ جن افراد کو باہر نکالا جارہا ہے اُن کے ساتھ انسانی برتاؤ کیا جائے اور یہ کہ اُن کے مذہبی جذبات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
جناب جیسوال نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی حکومت، ملک میں تمام بین الاقوامی طالب علموں کے تحفظ، حفاظت اور بہبود کو اعلیٰ ترجیح دیتی ہے۔انھوں نے کہا کہ جب سے ایک نیپالی لڑکی کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے، وزارت، اڈیشہ سرکار اور KIIT حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
Site Admin | February 21, 2025 9:51 PM
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ USAID فنڈنگ سے متعلق بیانات پریشان کن ہیں اور غیرملکی مداخلت کے تعلق سے تشویش بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنسیاں اِس معاملے کی چھان بین کر رہی ہیں
