وزارت خارجہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے روس کے دورے کے بعد سے روس کی فوج نے 35 بھارتی شہریوں کو چھوڑ دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایاکہ تقریباً 50 بھارتی شہری اب بھی روس کی فوج کے ساتھ ہیں اور بھارت جتنا جلد ممکن ہوسکے اُن کی واپسی کیلئے کام کر رہا ہے۔ اِس طرح اب تک مجموعی طور پر 45 بھارتی افراد واپس آچکے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے سے پہلے 10 بھارتی شہریوں کو ڈسچارج کیا گیا تھا۔
Site Admin | September 13, 2024 9:55 AM
وزارت خارجہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے روس کے دورے کے بعد سے روس کی فوج نے 35 بھارتی شہریوں کو چھوڑ دیا ہے
