ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 7, 2024 9:56 AM

printer

وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کو صلاح دی ہے کہ  وہ لیبیا کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں

وزارت خارجہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرکے بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اگر ضروری نہ ہو تو لیبیا کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ اِس سے پہلے وزارت نے 23 مئی 2016 کو بھارتی شہریوں کے لیبیا جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

لیبیا کے موجودہ حالات کا جائزہ لیے جانے کے بعد یہ نرمی کی گئی ہے۔ لیبیا میں رہنے والے بھارتی شہریوں کو یہ صلاح دی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں، سڑک کے راستے ایک صوبے سے دوسرے صوبے کا سفر کرنے سے گریز کریں اور ایمرجنسی فون نمبر کے ذریعے طرابلس میں بھارتی سفارتخانے کے ساتھ رابطہ برقرار رکھیں۔ فون نمبر اس طرح ہے۔ صفر دو ایک آٹھ – نو چار تین نو – نو دو صفر چار چھ

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں