وزارت خارجہ نے، سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی ایک میمو کو فرضی قرار دیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ بھارتی سفارتخانوں کو مغرب میں دہشت گردوں کو لانے، لے جانے اور تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
میمو میں الزام لگایاگیا ہے کہ بھارتی حکومت، انتہاپسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے مشن اور قونصل خانوں کو ایک اہم طاقت کے طور پر آگے بڑھا رہی ہے۔