وزارتِ دفاع نے بھارت الیکٹرونکس لمیٹڈ کے ساتھ ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں۔ یہ سمجھوتہ ساحلی گشت کے کام آنے والے 11 نئی طرز کے جدید ترین بحری جہازوں اور کیڈٹس کی تربیت کے تین بحری جہازوں کیلئے 28 ای او این-اکیاون نظام کی سرکاری خرید کی غرض سے کیا گیا ہے۔
یہ سمجھوتہ 642 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کا ہے۔ EON اکیاون ایک الیکٹرو آپٹیکل فائر کنٹرول نظام ہے، جو الیکٹرو آپٹیکل اور تھرمل Imagers آلات کے استعمال کے ذریعہ اہداف کی تلاش اور اس کا پتہ لگانے نیز درجہ بندی کا کام انجام دیتا ہے۔ اس اقدام کی بدولت تین سال کی مدت کے دوران روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور ایم ایس ایم ایز سمیت مختلف بھارتی صنعتوں کی سرگرم شرکت کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔x