وزارتِ دفاع نے بھارتی ساحلی گارڈ کیلئے 149 سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو کی خریداری کیلئے بینگلورو میں بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ BEL کے ساتھ ایک ہزار 220 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ یہ جدید ترین ریڈیو تیز رفتار اعداد وشمار اور محفوظ صوتی مواصلات کے ذریعے محفوظ اور قابل بھروسہ معلومات کو شیئر کرنے، تعاون کرنے اور صورتحال سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔ آتم نربھر بھارت پہل کے مطابق اس سمجھوتے کا مقصد جدید ترین فوجی گریڈ کے مواصلاتی نظاموں کیلئے ملک کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا، روزگار کے مواقع وضع کرنا اور مہارت کے فروغ کی پرورش کرنا ہے۔
Site Admin | February 20, 2025 9:43 PM
وزارتِ دفاع نے بھارتی ساحلی گارڈ کیلئے 149 سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو کی خریداری کیلئے بینگلورو میں بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ BEL کے ساتھ ایک ہزار 220 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں
