ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 9:38 PM

printer

وزارتِ دفاع نے آج INS وکرم آدتیہ کی مرمت اور Dry Docking کیلئے کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے

وزارتِ دفاع نے آج INS وکرم آدتیہ کی مرمت اور Dry Docking کیلئے کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے۔ اِس پر مجموعی طور پر ایک ہزار 200 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ ہوں گے۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ کوچن شپ یارڈ کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، جسے بھارت کے صنعتی ایکو سسٹم کی مدد کیلئے ایک رکھ رکھاؤ، مرمت اور جانچ پڑتال کا مرکز بنانا ہے۔ INS وکرم آدتیہ ایک بھارتی طیارہ بردار جہاز ہے جسے نومبر 2013 میں بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ مرمت کے بعد طیارہ بردار جہاز مزید جدید صلاحیتوں کے ساتھ بھارتی بحریہ میں پھر سے شامل کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں