وزارتِ دفاع اور انڈیا لمیٹڈ کے قومی اسٹاک ایکسچینج NSE نے آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں تاکہ MSMEs کو سرمایہ بازار کی رسائی فراہم کی جاسکے۔ اِس مفاہمت نامے کا مقصد دفاعی شعبے میں MSMEs کی رسائی کرنا ہے تاکہ NSE پلیٹ فارم، NSE Emerge کے ذریعے اُن کے ترقی کے منصوبے کے پیداواری سرمایہ کو بڑھایا جاسکے۔ یہ پلیٹ فارم مختلف قسم کے سرمایہ کاروں سے ایکویٹی سرمایہ کے اضافے کیلئے نئے اور مختلف اختیارات فراہم کرتا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ مفاہمت نامہ پانچ سال کیلئے ہوگا۔ اس مدت کے دوران، دونوں محکمے وسیع پیمانے پر بیداری کی مہم چلائیں گے۔
Site Admin | July 29, 2024 9:44 PM