August 28, 2024 10:08 AM

printer

وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری بی سی جوشی کی قیادت میں ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم آج تریپورہ کا دورہ کرے گی۔

وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری بی سی جوشی کی قیادت میں ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم آج تریپورہ کا دورہ کرے گی۔ ٹیم، ریاست میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لے گی۔

زراعت، خزانے، جَل شکتی، دیہی ترقی اور سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارتیں اِس ٹیم میں شامل ہیں۔

تریپورہ کے مالیے کے سکریٹری برجیش پانڈے نے کہا کہ پوری ریاست میں، 72 ہزار سے زیادہ سیلاب متاثرین کو شیلٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ اِن میں سے 50 ہزار سے زیادہ متاثرین کو، گومتی ضلعے میں عارضی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ، کیمپوں میں راحت کا سامان تقسیم کررہی ہے، جس میں کھانے کی چیزیں، پینے کا پانی اور طبی سہولیات شامل ہیں۔

جناب پانڈے نے بتایا کہ SDRF کی چھ اور NDRF کی پانچ ٹیمیں، گومتی اور سیپاہِجالہ ضلعوں میں، راحت کے کام میں مصروف ہیں۔ اِس کے علاوہ سِول ڈیفنس اور آپدامِتر کے تقریباً 500 رضاکار راحت کا سامان تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سیلاب میں اب تک 31 لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں، دو افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ایک شخص لاپتہ ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں