ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2024 9:54 PM

printer

وزارتِ داخلہ نے لداخ انتظامیہ سے پانچ نئے اضلاع کی تشکیل سے تعلق رکھنے والے پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کرنے کو کہا ہے

مرکزی حکومت نے، مرکزکے زیر انتظام علاقے لداخ میں پانچ نئے اضلاع Zanskar، دراس، Sham، Nubra اور Changthang بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزارتِ داخلہ نے، ایک ترقی یافتہ اور خوشحال لداخ بنانے کے وزیراعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے نئے ضلع کی تشکیل سے تعلق رکھنے والے مختلف پہلوؤں تک رسائی کرنے کی غرض سے، لداخ انتظامیہ کو ایک کمیٹی تشکیل دینے کیلئے کہا ہے۔ اِن میں ہیڈکوارٹرس، سرحدیں، ڈھانچہ، عہدوں کا وضع کرنا اور ضلعوں کی تشکیل سے تعلق رکھنے والے دیگر پہلو شامل ہیں۔ وزارت نے انتظامیہ سے اپنی رپورٹ تین مہینے کے اندر اندر پیش کرنے کیلئے بھی کہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں