September 11, 2024 10:14 PM

printer

وزارتِ داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری کے پی سنگھ کی سربراہی میں ایک چھ رکنی بین وزارتی مرکزی ٹیم نے آج تلنگانہ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

وزارتِ داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری K.P سنگھ کی سربراہی میں ایک چھ رکنی بین وزارتی مرکزی ٹیم نے آج تلنگانہ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بارش سے وابستہ واقعات میں تقریباً 30 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے اور اس قدرتی آفت کے دوران مختلف سیکٹروں میں پانچ ہزار کروڑ روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

مُنّیرو میں اچانک آئے سیلاب کے سبب سینکڑوں کنبوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے اور ان کی زندگیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ دو گروپوں کی شکل میں ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہے، جن میں تلنگانہ کے Khammam، Mahabubabad اور Suryapet اضلاع بھی شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں گھروں اور سرکاری املاک جیسے شاہراہوں، سڑکوں اور پلوں سمیت کھیتی باڑی اور مویشیوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لے رہی ہیں۔ خطے میں 322 ایکڑ میں پھیلے جنگل میں آئی قدرتی آفات اور بڑے پیمانے پر درختوں کے گرنے کے مخصوص واقعات سے بھی مرکزی ٹیم کو واقف کرایا گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں