وزارتِ خارجہ کو آج بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی جانب سے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو، ان کے وطن واپس بھیجنے کے سلسلے میں ایک نوٹ موصول ہوا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ اِس وقت اِس معاملے میں وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو واپس بھیجنے کیلئے بھارت کو ایک سفارتی نوٹ بھیجا تھا۔ گذشتہ اگست میں بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے شیخ حسینہ بھارت میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ x
Site Admin | December 23, 2024 11:00 PM
وزارتِ خارجہ کو آج بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی جانب سے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو، وطن واپس بھیجنے کے سلسلے میں ایک نوٹ موصول ہوا ہے۔
