August 24, 2024 3:11 PM

printer

وزارت، جہازیوں کی سکیورٹی، حفاظت، بہبود اورترقی کو مستحکم بنانے کے لئے پُرعزم ہے:بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانندسونووال نے کہا ہے کہ ان کی وزارت، جہازیوں کی سکیورٹی، حفاظت، بہبود اورترقی کو مستحکم بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔POWAI میں جہاز رانی سے متعلق تربیتی ادارے MTI میں کل سینئیرعہدے داروں اور نوجوان کیڈٹس سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اس سمت میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور پہل قدمیوں کو اجاگر کیا۔

جناب سونووال نے کہا کہ ان کی حکومت نے بھارت کو جہازرانی سے متعلق چوٹی کے دس ملکوں میں شامل کرنے کا عہدکررکھا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بھارت، بحری تجارت کے سبھی شعبوں میں دوسرے ملکوں سے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، جن میں جہاز سازی، بحری جہازں کی مرمت، بحری جہاز کو

ازسرنو قابل استعمال بنانا، برآمداتی تجارت، ساحلی جہازرانی اور اندرون ملک آبی گزرگاہیں وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پرجناب سونووال نے MIT  پوائی کے نوجوان کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی اور خلاء سے متعلق پہلا قومی دن منایا۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں