ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 12, 2024 9:50 PM

printer

وجے دشمی کا تہوار ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دلّی کے لال قلعہ میدان میں دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کی

آج ملک بھر میں وجے دشمی یا دسہرہ، مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار، راون پر بھگوان رام کی فتح کی یاد دلاتا ہے، جو بدی پر نیکی کی جیت کی علامت ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دلّی کے لال قلعہ میدان پر آج دسہرہ تقریبات میں شرکت کی اور لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے راون، اس کے بھائی کُمبھ کرن اور بیٹے میگھ نادھ کے پتلوں کو نذر آتش ہوتے ہوئے دیکھا، جس سے بدی پر نیکی کی فتح کا اظہار ہوتا ہے۔ لال قلعہ میدان پر شری دھارمک لیلا کمیٹی کی جانب سے منعقدہ دسہرے کے پروگرام میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ کرناٹک میں 10 روزہ میسورو دسہرہ فیسٹول، آج وجے دشمی کے دن عظیم الشان جمبو سواری یا ہاتھیوں کے جلوس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ وزیر اعلیٰ سدا رمیّا نے ماں چامُنڈیشوری کو عقیدت کے پھول نذر کیے۔
وجے دشمی کے مبارک موقع پر آج اترپردیش کے شہر گورکھپور کے گورکھ ناتھ مندر میں Gorakshpeethadhiswar کی روایتی تلک اُتسو تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر سنت و سادھوؤں نے تلک لگاکر گورکھ پیٹھا دیشور اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اعزاز بخشا۔ ناتھ فرقے کی خصوصی روایت کے مطابق وہ اُن کے سامنے سرنگوں ہوئے۔ پیٹھا دیشور یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اُنہیں تلک لگایا اور دعائیں دی۔ اس موقع پر انھوں نے مندر میں خصوصی پوجن کی۔ اس کے بعد عقیدتمندوں اور عوامی نمائندوں نے بھی اُن کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور ان سے دعائیں لیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے وہاں موجود سبھی عقیدتمندوں کو وجے دشمی کی مبارکباد دی۔ سادھوؤں اور عقیدتمندوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ بہت سے عوامی نمائندوں نے بھی یوگی آدتیہ ناتھ سے دعائیں لی۔
مختلف دیگر ریاستوں سے بھی دسہرے کی تقریبات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ آج جموں خطے میں بھی وجے دشمی یا دسہرہ، مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار، بدی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے۔ اس دن نوراتر اور درُرگا پوجا کا بھی اختتام ہوتا ہے۔ جموں میں پریڈ گراؤنڈ میں اصل تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اِس دوران شردِیانوراتری کے پوتر موقعے پر اِس سال چار لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے درشن کیے۔
نیپال میں وجے دشمی Tika دن پر کماری مندر اور ملک بھر میں دیگر مندروں میں عقیدت مندوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔ Dashain، نیپال میں سب سے بڑا تہوار ہے اور Tika تقریب، Bada Dashain تقریبات کے آخری دن ہوتی ہے۔
سری لنکا میں کولمبو میں درگا پوجا کی تقریبات منائی گئیں، جس میں وہاں آباد بھارتی برادری نے عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں