June 29, 2024 10:38 AM

printer

وادی کشمیر میں پہلگام اور بال تل، دونوں راستوں سے 52 روزہ امرناتھ یاترا آج صبح سخت حفاظتی بندوبست کے دوران شروع ہوئی۔

52 دن تک جاری رہنے والی شری امرناتھ جی کی مقدس گپھا کیلئے سالانہ یاترا آج صبح سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان وادیئ کشمیر میں پہلگام اوربال تل دونوں راستوں سے شروع ہوئی۔ یہ یاترا 19 اگست کوShravan Purnima  کے مبارک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ نے اس سال یاترا کے عمل کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ بندوبست کیے ہیں۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Sunil Kaul

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یاتریوں کے استقبال کیلئے کَل سری نگر میں سول سوسائٹی، تجارتی برادری اور شہریوں کی منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے سالانہ مقدس یاترا کے خوش اسلوبی اور کامیابی سے انجام دینے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے اہم تعاون کو سراہا۔

جناب سنہا نے کہا کہ لوگ اس مقدس یاترا میں شامل ہونے اور اِسے محفوظ بنانے میں تعاون دینے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ مختلف فریقوں کے ساتھ تبادلہئ خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کسی روک ٹوک کے بغیر یاترا کو یقینی بنانے میں سول سوسائٹی گروپوں، تجارتی تنظیموں اور مقامی شہریوں کے اہم رول کو نمایاں کیا۔

انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ملک اور بیرون ملک سے آنے والے شری امرناتھ جی کے عقیدت مندوں کے استقبال کیلئے آگے آئیں۔

اس دوران کَل Nunwan اور بال تَل کے بیس کیمپوں میں پہنچنے والے یاتریوں کا پہلا جتھہ آج صبح  جموں و کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں واقع شری امرناتھ جی کی مقدس گُپھا کی طرف روانہ ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں