ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 28, 2024 9:40 PM

printer

وادیِ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

وادیِ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ تصادم، آج صبح جنوبی کشمیر کے کلگام ضلعے کے Adigam گاؤں میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع کی بنیاد پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ مشترکہ ٹیمیں جیسے ہی مشتبہ مقام پر پہنچی، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد یہ جھڑپ ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں