وادیِ کشمیر میں آج دو الگ الگ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے 3 دہشت گردوں کو زیر کر دیا۔ مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص سراغ پر کارروائی کرتے ہوئے گھیرا بندی اور تلاشی کی کارروائی کے بعد یہ کامیابی ملی۔ بعد میں یہ کارروائیاں دونوں طرف سے گولی باری کی شکل اختیار کر گئیں اور جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آکاشوانی خبروں سے بات چیت کرتے ہوئے کشمیر پولیس کے آئی جی V K Birdi نے تصدیق کی کہ لشکر کا ایک اعلیٰ کمانڈر، جس کی شناخت عثمان عرف چھوٹا ولید کے طور پر ہوئی ہے اور جو پاکستان سے تعلق رکھتا ہے، سرینگر کے خانیار علاقے میں ایک جھڑپ میں مارا گیا۔ یہ دہشت گرد طویل عرصے سے سرگرم تھا اور وادیِ کشمیر میں کئی دہشت گردانہ جرائم میں ملوث تھا۔
آپریشن کے دوران چار سیکیورٹی اہلکار، جن میں جموں و کشمیر پولیس کے دو اہلکار اور CRPF کے دو جوان شامل ہیں، زخمی ہوگئے اور اُنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔جناب Birdi نے بتایا کہ دو مزید دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے آج سہ پہر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میں Larnoo Kukernag تصادم میں ہلاک کیا۔اِدھر شمالی کشمیر کے باندی پورہ کے Panar علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو کچھ مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگا۔ جب انہوں نے اِنہیں للکارا تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھن فائرنگ شروع کر دی اور گھنے جنگلات کے اندرون چھپ گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔
Site Admin | November 2, 2024 9:33 PM