August 10, 2024 9:41 PM

printer

نیپال کے Munal سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑنے کیلئے گرانٹ کی شکل میں امداد کے مقصد سے بھارت کی وزارت خارجہ اور نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں

نیپال کے Munal سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑنے کیلئے گرانٹ کی شکل میں امداد کے مقصد سے بھارت کی وزارت خارجہ اور نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ اِس سیٹلائٹ کو نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کے خلائی راکٹ کے ذریعے جلد ہی چھوڑا جائے گا۔ اِس کا مقصد کرہئ ارض کی سطح پر مختلف طرح کے پودوں کے تعلق سے Database تیار کرنا ہے۔
وزارتِ خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری انوراگ سریواستو اور نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اروناچلم نے اِس مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر نیپال کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی اکیڈمی کے سکریٹری ڈاکٹر رابندر پرساد Dhakal، نیپال کے سفارتخانے کے ناظم الامور ڈاکٹر سریندر تھاپا اور نیپال کے Antarikchya Pratishan کے بانی ڈاکٹر آبھاس Maskey بھی موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں