نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے ملک کی آبی گزرگاہوں اور ریلویز کو فروغ دینے کیلئے کہا ہے، تاکہ بھارت کے ساتھ کنیکٹویٹی میں اضافہ کیا جاسکے۔ بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے تحت سڑک کے محکمے کی، سالانہ پیش رفت کی ایک جائزہ میٹنگ میں، جناب اولی نے سول سروینٹس کو ہدایت دی کہ وہ بھارتی سرحد کے قریب، ہنومان نگر سے تریوینی اور دیو گھاٹ تک، Steamer خدمات شروع کرنے کیلئے ایک منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نیپال میں Steamer خدمات کی اجازت کا قانون 1970 سے موجود ہے، لیکن اس بنیادی ڈھانچے کو استعمال نہیں کیا گیا ہے، جو افسوس کی بات ہے۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اشیاء اور لوگوں کو لانے لے جانے کیلئے آبی گزر گاہوں کے ذریعہ نقل وحمل، ایک کم خرچ وسیلہ ہے، جناب اولی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جلد ہی ملک میں اسٹیمرز چلانے کا ایک منصوبہ تیار کریں۔آبی گزرگاہوں کے علاوہ جناب اولی نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ نیپال کی ریلوے خدمات کو توسیع دی جائے۔ انہوں نے موجودہ جنک پور- کُرتھا ریلوے لائن سے دو مزید ریلوے لائنوں کو جوڑنے کیلئے کہا۔جناب اولی نے نیپال میں ایک مشرق-مغرب ریلوے لائن کی تعمیر کی بھی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلوے لائن سے، اُن بھارتی شہریوں کو بھی فائدہ ہوگا، جو نیپال کے راستے، گوہاٹی سے دلّی اور سلی گوڑی سے ہریدوار کا سفر کرتے ہیں۔
Site Admin | August 5, 2024 2:38 PM