ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 5, 2024 9:41 AM

printer

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے بھارت کے ساتھ رابطوں میں اضافے کیلئے آبی گزرگاہوں اور ریلویز کو توسیع دینے کیلئے کہا ہے۔

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے ملک کی آبی گزرگاہوں اور ریلویز کو فروغ دینے کیلئے کہا ہے، تاکہ بھارت کے ساتھ رابطوں میں اضافہ کیا جاسکے۔ بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے تحت سڑک کے محکمے کی، سالانہ پیش رفت کی ایک جائزہ میٹنگ میں، جناب اولی نے افسر شاہوں کو ہدایت دی کہ وہ بھارتی سرحد کے قریب، ہنومان نگر سے تریوینی اور دیو گھاٹ تک، اسٹیمر خدمات شروع کرنے کیلئے ایک منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نیپال میں اسٹیمر خدمات کی اجازت کا قانون 1970 سے موجود ہے، لیکن اس بنیادی ڈھانچے کو استعمال نہیں کیا گیا ہے، جو افسوس کی بات ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اشیاء اور لوگوں کو لانے لے جانے کیلئے آبی گزر گاہوں کے ذریعہ نقل وحمل، ایک کم خرچ وسیلہ ہے، جناب اولی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جلد ہی ملک میں اسٹیمرز چلانے کا ایک منصوبہ تیار کریں۔

آبی گزرگاہوں کے علاوہ جناب اولی نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ نیپال کی ریلوے خدمات کو توسیع دی جائے۔ انہوں نے موجودہ جنک پور- کُرتھا ریلوے لائن سے دو مزید ریلوے لائنوں کو جوڑنے کیلئے کہا۔ جناب اولی نے نیپال میں ایک مشرق-مغرب ریلوے لائن کی تعمیر کی بھی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلوے لائن سے، اُن بھارتی شہریوں کو بھی فائدہ ہوگا، جو نیپال کے راستے، گوہاٹی سے دلّی اور سلی گوڑی سے ہریدوار کا سفر کرتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں