نیپال کے ایوانِ نمائندگان کی قانون، انصاف اور انسانی حقوق کی کمیٹی کے تحت ایک ذیلی پارلیمانی کمیٹی نے نیپال میں شادی کی قانونی عمر کو کم کر کے 20 سال سے 18 سال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ شادی کے اندراج سے متعلق قانون کے مطابق نیپال میں شادی کے لیے کم سے کم قانونی عمر لڑکے اور لڑکیوں کے لیے 20 سال ہے۔ ذیلی کمیٹی کی یہ سفارش مدھیش، لُمبنی اور سُدر پشچم صوبے کے ضلعوں میں قانون کے نفاذ کی نگرانی اور تفصیلی جائزے کے بعد پیش کی گئی ہے۔ اِن ضلعوں میں دیہی معاشرے میں شادی کی قانونی عمر اور سماجی عمل کے درمیان کافی فرق پایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مدھیش پردیش میں بڑی تعداد میں لڑکیوں نے نیپال کے وزیر اعظم کو لکھا ہے کہ وہ شادی کی عمر کو کم نہ کریں کیونکہ اس سے لڑکیوں کی تعلیم اور کریئر کے امکانات پر برا اثر پڑے گا۔×
Site Admin | February 12, 2025 9:23 AM | Nepal Marriage Act
نیپال کے ایوانِ نمائندگان کی قانون، انصاف اور انسانی حقوق کی کمیٹی کے تحت ایک ذیلی پارلیمانی کمیٹی نے نیپال میں شادی کی قانونی عمر کو کم کر کے 20 سال سے 18 سال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
