نیپال کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اَرزو رانا دیوبا نے آج اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی سے ٹیلی فون پر بات کی اور بھوبنیشور کے KIIT کیمپس میں نیپالی طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ نیپال کی وزیر خارجہ نے وزیر اعلیٰ سے اِس معاملے پر منصفانہ چھان بین کی درخواست کی۔ محترمہ دیوبا نے اِس معاملے کے قصوروار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ محترمہ دیوبا نے وزیر اعلیٰ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی میں نیپالی طلبا کی جانب سے تعلیم جاری رکھنے کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنائیں۔ اِس دوران اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نے نیپال کی وزیر خارجہ کو بتایا کہ حکومت نے اِس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اعلیٰ سطحی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اُنھیں یقین دلایا کہ اڈیشہ حکومت، نیپالی طلبا کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے گی اور اڈیشہ میں بھروسہ اور اعتماد بحال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
Site Admin | February 22, 2025 9:39 PM
نیپال کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اَرزو رانا دیوبا نے آج اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی سے ٹیلی فون پر بات کی اور بھوبنیشور کے KIIT کیمپس میں نیپالی طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا
