نیپال کی وزیر خارجہ آرزو رانا دیوبا آج تین روزہ سرکاری دورہ پر نئی دلّی پہنچیں گی۔ نئی دلّی کے اپنے دورے کے دوران وہ بھارت-نیپال کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کریں گی۔ اس کانفرنس کا انعقاد EGROW فاؤنڈیشن اور کاٹھمنڈو یونیورسٹی-نیپال سینٹر فار Contemporary اِسٹڈیز KU-NCCS کے ذریعے مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔ کل منعقد ہونے والی اِس کانفرنس کا اہم مقصد بھارت کی اقتصادی ترقی، علاقائی اشتراک و تعاون کو فروغ دینے اور خطّے کے ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کو اُجاگر کرنا ہے۔ اُن کا یہاں صحت کی جانچ کرانے کا بھی پروگرام ہے۔ اس سال مارچ میں اُن کی سرجری ہوئی تھی، جس کے بعد وہ اپنی صحت کی جانچ کرا رہی ہیں۔×
Site Admin | December 19, 2024 10:39 AM | Nepal Foreign Minister India