August 18, 2024 10:13 AM

printer

نیپال کی وزیرخارجہ ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکرکی دعوت پر پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج بھارت آرہی ہیں۔

نیپال کی وزیرخارجہ ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکرکی دعوت پر پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج بھارت آرہی ہیں۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دورہ بھارت اور نیپال کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کے مطابق ہے۔وزارت نے کہا کہ نیپال، بھارت کی پڑوسی مقدم پالیسی میں ایک ترجیحی شراکت دار ہے۔ اس دورے سے دونوں ملکوں کو دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیشرفت اور اپنے رابطوں کو آگے بڑھانے سے متعلق     تبادلہ خیال کرنے اور جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔نیپال کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر دیوبا، ڈاکٹر جے شنکر کے ساتھ میٹنگیں کریں گی، جس میں  باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،جس کا مقصد نیپال اور بھارت کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنا اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں