ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 12, 2024 9:34 PM

printer

نیپال کی فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج Sigdel نے آج نئی دلّی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی

نیپال کی فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج Sigdel نے آج نئی دلّی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب سنگھ نے ٹریننگ، مسلسل مشق، ورکشاپس اور سیمیناروں سمیت دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا، تاکہ نیپال کی فوج کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ دفاعی سازوسامان کی سپلائی کو بڑھایا جاسکے۔ وزیر موصوف نے پڑوسی پہلے کی پالیسی کے تحت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے بھارت کی خواہش کا اعادہ کیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں اعزازات دیئے جانے سے متعلق ایک تقریب میں نیپال کی فوج کے سربراہ سُپرا بَل جَن سیوا شری جنرل اشوک راج سِگڈل کو بھارتی فوج کے جنرل کے اعزازی رینک سے نوازا۔ نیپالی فوج کے سربراہ جنرل سِگڈل کو بھارت کے ساتھ نیپال کی طویل مدت اور دوستی پر مبنی وابستگی کو مستحکم کرنے کے تئیں اُن کی خدمات اور فوجی قوت کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں