ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 30, 2024 9:33 PM

printer

نیپال کی داخلی امور کی وزارت نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 209 ہوگئی ہے

نیپال کی داخلی امور کی وزارت نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 209 ہوگئی ہے۔ 29 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور 142 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیپالی فوج اور پولیس نے ساڑھے چار ہزار سے زیادہ افراد کو باہر نکالا ہے۔ فوج نے بھی بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے تحت 425 افراد کو بحفاظت باہر نکالا ہے۔
نیپال میں سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 209 تک پہنچ گئی ہے۔ نیپال پولیس، فوج اور سول سوسائٹی زمینی تودے گرنے اور سیلاب کی وجہ سے پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے راحت اور بچاؤ مہم چلا رہی ہیں۔
آج Kevripalanchok، Sindhupalchok، Sindhula اور Lalitpur میں نیپال کی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ تلاش اور بچاؤ مہم چلاتے ہوئے 425 افراد کو بچایا ہے۔
سڑکیں ٹوٹنے اور راستے بند ہونے سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 16 پلوں اور شہریوں کے ذاتی املاک کو بھاری نقصان ہوا ہے۔لوگوں کے معمولاتِ زندگی اور ان کے کاروبار بری طرح متاثر ہیں۔سڑکوں کا محکمہ Roods کو نیپال کی وفاقی راجدھانی کو جوڑنے کیلئے سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ Makwanpur میں زمینی تودے کھسکنے کی وجہ سے Bhainse-Bhimphedi سڑک بند ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں