ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 18, 2024 10:31 AM | Nepal

printer

نیپال میں 13 دسمبر کو شروع ہوئے بھکتاپور مہوتسو نے پچھلے پانچ دن کے دوران لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

نیپال میں 13 دسمبر کو شروع ہوئے بھکتاپور مہوتسو نے پچھلے پانچ دن کے دوران لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ اِس میلے کا مقصد بھکتاپور کے منفرد اور تاریخی، فن، ثقافت، تہواروں اور طرز زندگی کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ بھکتا پور، کاٹھمنڈو وادی کا ایک ضلع ہے جسے بھکتاپور دریا اسکوائر اور چانگو نارائن مندر جیسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کے لیے جانا جاتاہے۔

ایک رپورٹ

V/C Sweta Singh

میلے کی اِس بھیڑ بھاڑ میں غیر ملکی سیاحوں کو Yomari, Juju Dhau, Bada اور روایتی نِواری کھاجا  جیسے اسٹال پر کھانوں کا لطف اٹھاتے دیکھا گیا ہے۔

بھکتا پور دربار اسکوائر میں Paubha پینٹنگ نمائش اور کانسے، پتھر اور لکڑی کے روایتی مجسموں کی نمائش منعقد کی گئی۔ سیاحوں نے روایتی رقص بھی دیکھا، جس میں فنکاروں نے Barahi اور لاکھی رقص پیش کیا۔ کئی اسکولوں کے میوزک بینڈس اور مقامی کمیونٹی گروپوں نے مختلف گلیوں اور سڑکوں پر بانسری اور دیگر روایتی ساز بجاکر مارچ کیا۔

مقامی لوگوں کے تیار کردہ دست کاری نمونوں کی بھی نمائش کی گئی اور انھیں فروخت کے لیے رکھا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں