نیپال میں آج کٹھمنڈو کے تروبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے کے دوران سوریہ ایئر لائنس کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ سوریہ ایئر لائنس کے طیارے 9N AME میں 19 افراد سوار تھے، جن میں ملازمین اور تکنیکی عملہ شامل تھا اور یہ مرمت کے کچھ کام کیلئے پوکھرا جارہے تھے۔ پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ دَمبر بہادر بی کے، نے کہا ہے کہ پائلٹ کو بچالیا گیا ہے اور اسے نزدیک کے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ نیپال کے وزیر داخلہ رمیش Lekhak حادثے کے فوراً بعد تروبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ گئے ہیں۔×
Site Admin | July 24, 2024 2:47 PM