نیپال میں آج ایک سڑک حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بھارت کے مسافروں کو لے جارہی بس، دوپہر میں Tanahun ضلعے کے قریب پرتھوی ہائی وے سے Marsyangdi ندی میں جاگری۔ آکاشوانی کے کاٹھمنڈو نمائندے نے خبر دی ہے کہ Aanbukhaireni اسپتال کے چیف ڈاکٹر DB شیتری نے 24 مسافروں اور بس عملے کے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یہ بس پوکھارا سے کاٹھمنڈو جارہی تھی۔ Tanahun کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپک کمار Raya نے بتایا کہ بس میں قریب 40 بھارتی افراد سوار تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ زندہ بچ جانے والے کسی بھی شخص کو بچانے کیلئے دس غوطہ خوروں کی ٹیم کام پر لگائی گئی ہے۔
Site Admin | August 23, 2024 9:39 PM