July 12, 2024 2:55 PM

printer

نیپال میں دو بسوں کے دریا میں گر جانے کے حادثے میں 7 بھارتی افراد سمیت 60 سے زائد لاپتہ

نیپال میں، Chitwan Ikshakamana میں Simaltal کے دریائے Trishuli میں دو بسیں ڈوب گئیں جس میں سات بھارتی شہریوں سمیت کم از کم 60 مسافر لاپتہ ہیں۔

آج علی الصبحChitwan ضلع کے نارائن گھاٹMugling- روڈ سیکشن کے نزدیک Simaltal علاقے میں تودے گرنے کے ایک حادثے میں مسافروں کے لے جارہی دو بسیں دریائے Trishuli میں ڈوب گئیں۔ حکام نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ ان دونوں بسوں میں کُل 65 مسافر سوار تھے۔ Chitwan کے چیف ڈسٹرکٹ افسر اندر دیو یادو نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح 3 بجکر 30 منٹ پر دو بسیں دریا میں گرگئی ہیں۔

نیپال پولیس کے مطابق گنپتی ڈیلکس کی ایک بس، جو کٹھمنڈو سے Rautahat کے Gaur علاقے کی سمت جارہی تھی، اس میں 41 مسافر سوار اور اینجل ڈیلکس کی ایک دیگر بس جو Birgunj سے کٹھمنڈو کے راستے پر تھی، اُس میں 24 افراد سوار تھے، جس میں  7 بھارتی شہری بھی سفر کررہے تھے۔

غوطہ خوروں سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کے انتظامیہ کے تربیت یافتہ اہلکار اور نیپال کی مسلح پولیس فورس نے سڑک سے مٹی کے تودے ہٹانے کے لیے راحت اور بچاؤ کارکنوں کے ساتھ مل کر بچاؤ مہم شروع کردی ہے۔

نیپال کے وزیراعظم دہل نے اِس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سرکاری حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کے سلسلے میں ایک ٹوئیٹ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں