نیپال میں آج صبح سات اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا۔ کاٹھمنڈو کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پوری کاٹھمنڈو وادی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوشل میڈیا اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے مکانات اور عمارتیں ہلنے لگیں اور لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ بہار اور مغربی بنگال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگوں کو گھبراکر اپنے گھروں اور اپارٹمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ابھی تک املاک کے کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Site Admin | January 7, 2025 9:51 AM
نیپال میں آج صبح سات اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا۔ بہار اور مغربی بنگال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
