نیپال-تبت سرحدی خطے میں زلزلے کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 126 ہوگئی ہے۔ چین کی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ آج صبح خطے میں آئے سات اعشاریہ ایک شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد 188 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز، نیپال سرحد کے نزدیک تبت خود مختار خطے میں Xizang میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ اِس زلزلے کے بعد کے دو جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔ شمالی بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں بہار، مغربی بنگال اور سکّم شامل ہیں۔ اب تک ملک میں کسی جانی یا املاک کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
Site Admin | January 7, 2025 9:27 PM