ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

نیپال بھارت کے پاور گِرڈ کے ذریعہ بنگلہ دیش کو 40 میگاواٹ بجلی برآمد کرے گا۔

بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش نے ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت نیپال بھارت کے پاور گِرڈ کے ذریعہ بنگلہ دیش کو 40 میگاواٹ بجلی برآمد کرے گا۔ کَل کٹھمنڈ میں اس سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے گئے، جس کے تحت پہلی مرتبہ نیپال بنگلہ دیش کو بجلی فروخت کر پائے گا۔ نیپال صرف بھارت کو بجلی برآمد کرتا آرہا ہے۔

معاہدے کے مطابق اب بنگلہ دیش،نیپال سے 40 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا۔ بھارت بھی اس تجارتی معاہدے کا حصہ ہے، کیونکہ اُس کے علاقے میں ترسیل سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے ذریعہ نیپال سے بنگلہ دیش کو بجلی کی ترسیل کی جائے گی۔

نیپال-بنگلہ دیش کی میٹنگ میں Sunkoshi-3 پن بجلی پروجیکٹ کی تیاری سے بھی اتفاق کیا گیا، جو نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان اشتراک سے ممکن ہوگا۔ انہوں نے آئندہ میٹنگ میں اس سے متعلق ایک مشترکہ معاہدے کو قطعی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں