August 11, 2024 9:38 PM

printer

نیٹ-پی جی-2024 امتحان کا آج ملک بھر کے 170 شہروں میں کامیاب انعقاد کیا گیا

نیٹ-پی جی-2024 امتحان کا آج ملک بھر کے 170 شہروں میں کامیاب انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل سائنس امتحانات کے قومی بورڈ، NBEMS نے کہا ہے کہ اِس سال قریب دو لاکھ 28 ہزار 540 امیدواروں کو ہال ٹکٹ جاری کئے گئے تھے۔ NEET-PG امتحان کے انعقاد پر نگرانی کیلئے ایک ہزار 950 آزاد نگراں کار اور 300 فلائنگ اسکواڈ اراکین کو امتحانی مراکز پر مامور کیا گیا تھا۔ NBEMS نے مزید کہا کہ ملک گیر امتحان کے انعقاد کی نگرانی کیلئے آٹھ علاقائی کمانڈ مراکز بھی قائم کئے گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں