ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 28, 2024 3:11 PM

printer

نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی پیر کے روز تک کیلئے ملتوی ۔

نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اپوزیشن کے احتجاج کے بعد لوک سبھا کی کارروائی پیر کے روز تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ پہلے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی جب دوپہر 12 بجے شروع ہوئی، کانگریس کے ارکان نے مذکورہ معاملے پر وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں نعرے بازی شروع کردی۔ کانگریس، DMK، TMC، سماجودای پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے ارکان ایوان کے وسط میں آگئے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے ایوان کی کارروائی چلنے کی اجازت نہ دینا پارلیمانی جمہوریت کیلئے صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارکان صدرجمہوریہ کے خطبے پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران معاملے کو اٹھاسکتے ہیں۔NEET امتحان معاملے پر اپوزیشن کے بحث کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجی جو نے کہا کہ صدر کے خطاب پر بحث کے دوران کسی بھی معاملے پر بحث کرنے کی اجازت دینے کی روایت نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر ایوان کے وقار کو مجروح کرنے کا الزام لگایا۔ جناب ریجی جو نے کہا کہ حکومت صدر کے خطاب پر بحث کے دوران اٹھائے جانے والے کسی بھی معاملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔اس سے قبل آج صبح ایوان کی کارروائی جب شروع ہوئی، اسپیکر اوم برلا نے اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے پیش کردہ التوا کے نوٹس کو مسترد کردیا۔ کانگریس، DMK،TMC، سماجوادی پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے NEET امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا اور ایوان میں اس پر بحث کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے دوران کسی اور معاملے پر بحث کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ممبران شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران اپنے مسائل اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ سرکار بحث کے دوران اپوزیشن ارکان کے ذریعہ اٹھائے گئے تمام معاملات کا جواب دے گی۔ اسی دوران اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ وہ طلبا کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ بیحد اہم ہے اور اس معاملے پر ضرور بحث ہونی چاہئے۔ اسپیکر نے معمول کی کارروائی کو جاری رکھا تبھی کانگریس، ڈی ایم کے، سماج وادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران ایوان کے وسط میں آگئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران لوک سبھا کی کارروائی 12 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ راجیہ سبھا میں بھی نیٹ امتحان کے معاملے پر شورشرابہ ہوا۔ راجیہ سبھا کی کارروائی آج صبح جب شروع ہوئی، چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کردہ التوا کے نوٹس کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے دونوں ایوان کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں پیپرلیک معاملے کی منصفانہ تحقیقات اور قصورواروں کو سخت سزا دینے کا ذکر کیا۔ جناب دھنکڑ نے کہا کہ جب ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث ہوگی تو ارکان کے پاس اس مسئلے پر بحث کرنے کے کافی مواقع ہوں گے۔ کانگریس کے پرمود تیواری نے کہا کہ 25 لاکھ طلبا اس مسئلے پر سڑک پر ہیں۔ اپوزیشن کے رہنما ملکاارجن کھڑگے نے کہاکہ پچھلے سات سال میں 70 مرتبہ پیپر لیک کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں